رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کشمیریوں کے ساتھ آج پاکستان کے لیے بھی افسوسناک دن ہے۔

کوٹلی میں وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر پر جو مؤ قف ہم 1948 سے لے کر چل رہے تھے آج وزيراعظم نے اس کی نفی کردی۔
شاہد خاقان نے کہا کہ کسی وزیرا‏عظم کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ اسے تبدیل کرسکے ، یہ ایسی غلطی ہے جس پر تاریخ معاف نہیں کرے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے عوام جب پاکستان کے حق میں فیصلہ کریں گے تو پاکستان انہیں حق دے گا کہ وہ آزاد رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں