نو منتخب جوبائیڈن نے اہم ملکی ذمہ داری ایک اور پاکستانی کے حوالے کردی

واشنگٹن: امریکا کے نو منتخب صدر نےسلمان احمد پاکستانی نژاد کو اپنی خارجہ پالیسی کی ٹیم میں شامل کرلیا قبل اس کے جو بائیڈن ایک اور پاکستانی کو اپنی ماحولیات کی ٹیم میں اہم عہدہ تفویض کرچکے ہیں۔
نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے سلمان احمد کو امریکی وزارت خارجہ میں بطور ڈائریکٹر پالیسی پلاننگ کی ذمہ داری دی ہے۔
سلمان احمد اس سے قبل سابق صدر اوباما کے دور میں نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اسٹریٹجک پلاننگ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں